جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں راج بھون
میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کے دوران متعدد امور پر تبادلہ
خیال کیا۔عمر عبداللہ جو کہ ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے
کارگذار صدر بھی ہیں، نے ریاست میں امن و قانون اور تعلیمی صورتحال کے
علاوہ ترقیاتی
منظرنامے کے تعلق سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔گورنر نے موجودہ صورتحال میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں عمر
عبداللہ کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران زور دے کر کہا کہ ریاست میں امن کی
بحالی خصوصاً طالب علموں کے مفادات کو زک پہنچانے پر قابو پانے کے لئے تمام
سیاسی، مذہبی اور سماجی لیڈروں کو یک جُٹ ہو کر کام کرنا چاہیے۔